• news

عمران سیاست کو کھیل، پارٹی کو چراگاہ سمجھتے ہیں: سعد رفیق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر ریلوے خواجہ رفیق نے کہا ہے کہ عمران سیاست کو کھیل اور سیاسی جماعت کو چراگاہ سمجھتے ہیں، غیرسنجیدہ، غیرمتوازن، بددیانت شخص سیاسی رہنما نہیں بن سکتا۔ شیخ رشید کو امیدوار نامزد کر کے ووٹ نہ ڈالنا عمران کی غیرسنجیدگی کی انتہا ہے۔ عائشہ گلالئی اسمبلی میں ایک باوقار رکن کے طور پر جانی جاتی ہیں، جیسے عمران پر لگے ایسے شرمناک الزامات آج تک کسی پارٹی سربراہ پر نہیں لگے۔ اپنے گناہ مسلم لیگ ن پر ڈالنے کا چورن نہیں بکے گا۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہم نہیں تحریک انصاف ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اوپر سے نیچے تک رنگ برنگے لوٹوں سے بھری ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت آوارہ سیاسی کھلاڑیوں کا لنڈا بازار ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت میں نوجوان کہاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن