لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد گرفتار
لاہور/ ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار+ ایجنسیاں+ نمائندہ خصوصی) آپریشن ردالفساد کے دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور سے کالعد تنظیموں کے 7دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاہور میں مشترکہ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی ٹی ڈی نے محمد ارشاد اور عبدالرحمن کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میںباردوی موار ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے۔ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔ دہشت گرد شہر میں14 اگست کو دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دریں اثنا پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 48 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کی بھاری نفری نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے ہوٹلوں،گیسٹ ہاؤسز ،فیکٹریوں اور دفاتر کی بھی چیکنگ کی اور شہریوں کے بائیو میٹرک مشینوں سے کوائف چیک کئے۔ حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔