• news

روس پر نئی پابندیاں‘ ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دئیے: ہمیں فرق نہیں پڑتا: ماسکو

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر پابندیاں لگانے کے بل پر دستخط کر دیئے۔ اب یہ قانون بن گیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے بند کمرے میں کیمروں سے بچ کر اس بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔ امریکی صدارتی الیکشن میں مبینہ مداخلت اور یوکرائن کے ایشو پر ماسکو پر اب اضافی پابندیاں لگائی جا سکیں گی۔ ادھر ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے کہا ہمیں فرق نہیں پڑتا جو اب اقدامات تو پہلے ہی ہمارے خلاف ہو چکے ہیں۔ امریکی پابندیوں سے کچھ تبدیل نہیں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن