تحریک لبیک یارسول اللہ کا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق کے خلاف مظاہرہ
لاہور (پ ر)تحرےک لبےک ےار سول اللہپاکستان حلقہNA-120کے زیر اہتمام راجہ فاروق حیدر وزیر اعظم آزاد کشمیر اور حفیظ الر حمن وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف زبر دست احتجاجی مظاہرہ لاہور پریس کلب کے باہر کیا گیا۔ جس کی قیادت شیخ اظہر حسین رضوی امیدوار NA-120نے کی ۔مقررین نے کہا راجہ فاروق حیدر اور حفیظ الرحمن وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے باغیانہ بیان پر فوری اداروں کو حرکت میں آنا چاہےے اور ان پر مقدمہ قائم کر کے ان دونوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ۔