تیسری سیاسی قوت کو سامنے لانے کیلئے مختلف رہنماﺅں سے رابطے تیز کردیئے: حامد رضا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مختلف سیاسی رہنما¶ں کے ساتھ رابطے کئے ہیں۔ترجمان سنی اتحاد کونسل کا کہنا کہ صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت مخالفت سیاسی جماعتو ں کے رہنماﺅں سے ٹیلیفونک رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے تاکہ بدلتی سیاسی صورت حال میں تیسری سیاسی قوت کو سامنے لایا جا سکے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کے بعد ہم خیال سیاسی جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلانے اور سانحہ ماڈل ٹا¶ن پر تحریک قصاص کا فیصلہ کن را¶نڈ شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے نواز شریف کے ایما پر غیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔ جاوید ہاشمی کو عمران فوبیا ہو گیا ہے۔