ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کے انتظامات مکمل‘ شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے انصاف کیلئے ہر حد تک جائیں گے: ورکنگ کونسل عوامی تحریک
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا ہنگامی اجلاس چیئرمین سپریم کونسل سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین کی زیرصدارت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکو انصاف دلوانا ہماری اولین ترجیح اور انصاف بشکل قصاص کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرسماعت ماڈل ٹاﺅن استغاثہ کیس کا حصہ بنایا جائے۔ اجلاس میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 8اگست کو آمد کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔