• news

شاہد خاقان عباسی کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔یکم اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پہلی بار وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن