• news

برازیل کی پارلیمنٹ نے صدر کو کرپشن کے الزامات سے بچا لیا

ریوڈی جنیرو(این این آئی+اے ایف پی)برازیل میں ایک طرف تو کرپشن کے خلاف دھواں دھار مہم چل رہی ہے تو دوسری جانب برازیل کی پارلیمنٹ نے اپنے دوسرے صدر کو کرپشن کے الزامات سے بچا لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے صدر مائیکل تیمر کو اقتدار سنبھالنے کے کچھ ماہ بعد ہی ایوان اقتدار سے بے دخلی کا سامنا تھا۔ ان پر برازیل کی ایک معروف کمپنی سے رشوت لینے کا الزام ہے۔برازیل کے کانگریس نے ان کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس کا مقصد ہے کہ 180 دن کے لیے مائیکل تیمر کے خلاف کارروائی روک دی جائے۔انکے حریفوں کا بھی کہنا تھا کہ کرپشن کا سکینڈل تیمر کو ڈبو سکتا ہے جس سے ملک میں معاشی کفایت شعاری کی اصلاحات کو دھچکا پہنچ سکتا ہے۔تیمرکے حق میں ووٹنگ کے بعد وہ اپنی عبوری مدت پوری کرسکیں گے، اپنے منصوبوں پر عمل بھی کرا سکیں گے،پولنگ کے بعد اپنے خطاب میں تیمر کا کہنا تھا کہ کانگریس کی جانب سے تحقیقات روکنے کے لیے ووٹنگ واضح اور مسلمہ حقیقت ہے۔اگر تیمر کو برطرف کردیا جاتا تو وہ 12 ماہ میں معزول کیے جانے والے دوسرے صدر ہوتے۔
برازیل

ای پیپر-دی نیشن