• news

دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع‘ پولیس‘ حساس اداروں کا سرچ آپریشن‘ 46مشکوک گرفتار

لاہور( نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور مےں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پرگزشتہ روزپولےس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سےکورٹی ہائی الرٹ کر کے شہر بھر مےں ناکے لگائے تھے جبکہ آج نما ز جمعہ کے وقتمسا جد، امام بارگاہوں اور نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے جائےں گے۔ حساس اداروں کی اطلاع کہ لاہور مےں دہشت گرد کوئی بڑی کارروائی کر سکتے ہےں پر پولےس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر بھر مےں گزشتہ روزسکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی۔ شہرکے داخلی راستوں کی کڑی نگرانی اور اہم سرکاری عمارات، بس و ویگن سٹینڈز اور کاروباری و تجارتی مراکز اور بازاروں مےں سفید پارچات میں نفری تعینات تھی۔ دےنی درسگاہوں، مساجد اور امام بارگاہوںکی انتظامےہ کو اپنے طور پر بھی سخت سکےورٹی اقدامات کرنے کی ہداےت کی گئی ہے۔ نماز جمعہ کے وقت مساجد اور امام بارگاہوں مےں پولےس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ مزید براں پولےس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں مےں رات گئے سرچ آپرےشن کے دوران 46مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتےش شروع کردی ہے ۔پولےس کی بھای نفری نے مناواں ،ہربنس پورہ ،مغلپورہ، شفےق آباد ،راوی روڈ و دےگر مقامات پر سرچ آپرےشن کےا۔ پولےس نے ہوٹلوں،گےسٹ ہاو¿سز ،فےکٹرےوں اور مختلف دفاتر کی بھی چےکنگ کی اور شہرےوں کے بائےو مےٹرک مشےنوں سے کوائف چےک کئے۔
ہائی الرٹ/ سرچ آپریشن

ای پیپر-دی نیشن