• news

پنجاب کے11 افسر تبدیل‘ آصف اقبال سیکرٹری ریونیو‘ لیاقت بھٹی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 11 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آصف اقبال ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کرکے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ لیاقت علی بھٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ عمر اسد ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ طاہر روف ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر پی ایم یو ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کو تبدیل کرنے کے احکامات کینسل کر دئیے گئے ہیں۔ طارق محمود ایدیشنل کمشنر کوارڈنیشن راولپنڈی کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ طارق سلیم ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ کو تبدیل کرکے اے ڈی سی جی کوارڈنیشن راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ علی شہزاد تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔ فلک شیر ایڈیشنل کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ خانیوال کو تبدیل کرکے اے ڈی سی جی خانیوال تعینات کیا گیا ہے۔ افتخار علی اے ڈی سی جی خانیوال کو تبدیل کرے ایڈیشنل کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ تعینات کیا گیا ہے۔ روبی چوہدری ڈپٹی ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی کمشن کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ رضوان نذیر تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈپٹی ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی کمشن تعینات کیا گیا ہے۔
11افسر تبدیل

ای پیپر-دی نیشن