شریف فیملی کی شوگر ملز منتقلی کیس جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے شریف فیملی کی شوگر ملز منتقلی کیس کا فیصلہ رواں ماہ تیسرے ہفتے میں سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے شریف فیملی کی تین شوگرملز کو منتقل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شریف فیملی نے غیرقانونی طریقے سے شوگر ملز کو منتقل کیا۔ چوہدری اور حسیب وقاص شوگر ملز کے وکلا نے دورکنی بینچ کے روبرو موقف اختیار کیا تھا کہ نئی شوگر ملز لگانے پر پابندی ہے لیکن منتقلی پر کوئی پابندی نہیں۔ دورکنی بینچ نے 25مئی کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
فیصلہ