وزیرقانون سندھ ضیاءالحسن لنجار کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ میں کرپشن اور ناجائز اثاثہ جات بنانے پر صوبہ سندھ کے وزیرقانون و انصاف ضیاءالحسن لنجار کی نااہلی کیلئے آئینی سٹیشن دائر کر دی گئی۔ آئینی پٹیشن سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں محمود اختر نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے صوبائی وزیر برائے قانون و انصاف ضیاءالحسن کے خلاف کرپشن اور ناجائز اثاثہ جات کے نیب میں متعدد ریفرنسز زیرالتواءہیں۔ ضیاءالحسن غیرقانونی اثاثہ جات بنانے پر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ عدالت انکے خلاف تمام ریفرنسز کو طلب کرے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کرپشن کے الزامات کے تحت عوامی عہدہ رکھنے پر سندھ کے صوبائی وزیرقانون و انصاف کو نااہل قرار دیا جائے۔ مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا بھی حکم دیا جائے۔
وزیرقانون سندھ/ درخواست