• news

متحدہ کی مقتول رہنما طاہرہ آصف کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری 22 اگست کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) اینٹی کرپشن عدالت کے جج مرید حسین نے ایم کیو ایم کی مقتولہ رہنما طاہرہ آصف کے شوہر آصف علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 اگست کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر آصف علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ طاہرہ آصف کو ملزموں عبدالمجید، رفاقت اور طاہر علی نے 2013ءمیں جعلی کاغذات پر ایک پلاٹ فروخت کیا اور ان سے ایک کروڑ روپے ہتھیا لئے۔ مقدمہ عدالت میں تھا کہ اسی دوران ایک ڈکیتی کے دوران ان کا قتل ہو گیا جس پر ان کے شوہر آصف علی کی طرف سے اس کیس میں بطور مدعی پیش ہونے کی درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور کر لی لیکن اب وہ پیش نہیں ہو رہے۔
وارنٹ جاری

ای پیپر-دی نیشن