ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 21 کھرب 26 ارب کا اضافہ
لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال کے دوران 21 کھرب 26 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور12 ماہ میں مجموعی قرضے 11.4 فیصد بڑھ گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں کا مجموعی حجم 208 کھرب 7 ارب 520 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 12 ماہ کے دوران وفاقی حکومت نے ملکی ذرائع سے 16 کھرب 16 ارب 50 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے جس سے اندرونی قرضوں کا حجم 150 کھرب 44 ارب 60 کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیاجبکہ اس دوران بیرونی ذرائع سے لیے گئے نئے قرضوں کی مالیت 5 کھرب 9 ارب 30 کروڑ روپے رہی اور انکا حجم 57 کھرب 63 کروڑ روپے ہو گیا ہے ۔مسلم لیگ کی حالیہ حکومت کے دور میں چار سال کے دوران مجموعی طور پر وفاقی حکومت کے قرضوں میں 68 کھرب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں کے قرضے انکے علاوہ ہیں۔
قرضے/ اضافہ