نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے شاہدخاقان کو الیکشن تک عہدے پر برقرار رکھنے کی تجویز دی:خواجہ آصف
اسلام آباد(آن لائن+نوائے وقت رپورٹ)سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ شاہدخاقان عباسی کو2018ءالیکشن تک وزیراعظم ،شہبازشریف کے پنجاب کامحاذنہ چھوڑنے پرمشارت جاری ہے ،حکمرانی کافیصلہ عوام کریںگے ،نوازشریف2018ءمیں چوتھی باروزیراعظم بنیں گے ،جمہوریت کاپوداکسی دن تناوردرخت بنے گا،کیاصادق اورامین صرف عوامی نمائندوں کوہوناچاہئے ،باقی طبقہ پرکوئی قدغن نہیں ،وزیرخارجہ بنائے جانے کاعلم نہیں ،پارٹی جوفیصل کرے قبول ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ دوتین روزمیں پارٹی مشاورت کے دوران اس رائے کوتقویت ملی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اپنے گزشتہ ادوارمیں پنجاب میں مو¿ثرکام کیا،اس لئے پنجاب سے وزیراعلیٰ کاعہدہ شہبازشریف کوالیکشن تک نہیں چھوڑناچاہئے ۔شاہدخاقان کومکمل طورپروزیراعظم بنائے جانے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے ،ملک میںجمہوری تسلسل قائم ہے ،پارٹی میں توڑپھوڑنہیں ہوئی۔مسلم لیگ ن پنجاب کی تنظیم تیاریاں کررہی ہے ۔نوازکی نااہلی سے متعلق نظرثانی کیلئے اپیل دائرکرنے کیلئے نوازاپنے وکلاءسے مشاورت کررہے ہیں۔2018ءکے انتخاب میں عوام کی عدالت میں نظرثانی کی درخواست دائرضرورکریں گے،نوازشریف کوانصاف عوام دیں گےنااہلی موشگافی ہے ،ملک میں صادق وامین صرف عوامی نمائندوں کیلئے ہی ہے کسی اورطبقے پرقدغن نہیں ہے ۔سابق صدرپرویزمشرف کے انٹرویوسے متعلق ردعمل دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مشرف نے 7,8سال اقتدارکل کے مزے لئے ،وہ ابھی اقتدارکل کے نشے سے نہیں نکلے ،ایسے مزے موت تک نہیں ختم ہوتے ،موت کاپھنداان کوجینے نہیں دے رہا،مشرف کے پاس کوئی نہیں گیاتھا،انہوںنے اپنی نوکری بچانے کیلئے جمہوریت کاتختہ الٹاتھا،جس طرح وہ مقدمات سے بھاگ کرملک سے فرارہوگئے ان سے تواچھے ہم لوگ ہیں جنہوںنے دس سال جیلیں کاٹیں ریاستی جبربرداشت کئے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے تجویز دی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو مستقل وزیراعظم رہنا چاہیے۔ نوازشریف کے پارٹی سربراہ رہنے کی حمایت کرتا ہوں۔
خواجہ آصف