فیروز والا: ڈکیتی مزاحمت پر اہلکار، بیوی، ماں زخمی، لاہور میں 28 لاکھ کے ڈاکے
لاہور +فیروز والہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ڈاکوو¿ں نے ڈیفنس اے زیڈ بلاک کے رہائشی امتیازکے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8لاکھ مالےت کی نقدی ، زےوارت اوردےگر سامان لوٹ لےا اور گےراج مےں کھڑی گاڑی لیکر فرار ہو گئے جبکہ اےک گھنٹے بعدعلاقہ مےں اےک ہوٹل کے باہر سے کار مل گئی۔ ملت پارک میں احسان اور اسکی فیملی سے ساڑھے 5 لاکھ، مغلپورہ میں بدر رسول اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون،شاہدرہ کے علاقہ سگیاں میںسلیمان کی فیکٹری سے ساڑھے7 لاکھ، اقبال ٹاو¿ن پاک بلاک مےں اےک بےکری سے 3 لاکھ مالےت کی نقدی اور موبائل فون ،ہربنس پو رہ میں فیاض سے رکشہ ،داتا دربار میں فاروق سے64ہزارروپے ،فیکٹری ایریا میں عطا اللہ کی دکان سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون ،کاہنہ میں کریم سے 14ہزاروپے اور موبائل فون لوٹ لےا ہے۔ چوروں نے اقبال ٹاﺅن رضا بلاک سے رانا عمران احمد ،چوہنگ میںسے حفیظ اللہ،ستوکتلہ میںسے عون ملک، فیصل ٹاﺅن میں سے صمد کی کارےں جبکہ گڑھی شاہو میںسے احمد،پرانی انارکلی میں اکرم،شاہدرہ میں اسد،رنگ محل میں عمران،اسلام پو رہ میں صفدر،ملت پارک میں ضیا،اقبال ٹاﺅن میں محمد علی ،گلشن راوی میں ناظم،ستوکتلہ میںسے شفاقت کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔ فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکو¶ں نے ٹریفک وارڈن مدثر اقبال اور اسکے بھائی سی سی پی او آفس کے ملازم حافظ مبشر اقبال کے گھر میں داخل ہوکر ڈاکو¶ں نے لوٹ مار کی زیورات، نقدی ٹریفک وارڈن کا چالان بک موبائل بھی لوٹ لیا۔ ڈاکو¶ں نے تین عورتوں کے کانوں سے طلائی بالیاں اتار لی اور کانوں کو زخمی کر دیا۔ مزاحمت پر ڈاکو¶ں نے گولی مار کر سی سی پی او آفس کے ملازم حافظ مبشر اقبال کو زخمی کر کے فرار ہوگئے۔ ڈاکو¶ں نے شرقپور روڈ پر ڈھامکے چوکی کے قریب سڑک پر درخت پھینک کر سڑک بند کرکے متعدد گاڑیاں لوٹ لی ڈاکو نقدی، موبائل فونز دیگر اشیاءلوٹ کر لے گئے۔ متاثرہ افراد کا شدید احتجاج کیا۔ ڈاکو¶ں نے دو نجی موبائل کمپنیوں کے آفس میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں اتار کر لے گئے۔