سندھ ریلی حملہ:نائن زیروسے گرفتار متحدہ کے 4 ملزموں پرفردجرم عائد
کراچی(صباح نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے محبت سندھ ریلی حملہ کیس میں نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے 4 ملزموں پرفردجرم عائد کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عامر عرف سرپھٹا سمیت 4 ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزموں میں ایم کیو ایم کے کارکن عامر علی عرف سرپھٹا، فیصل عرف ماما، پرویز اقبال اور سرور شامل ہیں۔ عدالت کے سامنے تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اگست کو طلب کرلیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزموںنے 22 مئی 2012 کو عوامی تحریک کی جانب سے نکالی جانے والی محبت سندھ ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔ ملزموں نے ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کی ایما پر یہ حملہ کیا۔
فرد جرم