آل پاکستان مسلم لیگ کا این اے 120 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ ‘پرویز مشرف نے ندیم عبدالرحمان ملک کو امیدوار نامزد کر دیا
لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے فیصلے کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 120 کی خالی ہونے والی نشست پر سابق صدر پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ نے بھی اس حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حلقہ این اے 120 سے ان کے امیدوار ندیم عبدالرحمان ملک ہونگے جنہیں پرویز مشرف نے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے یہ ہدایات گزشتہ روز ندیم عبدالرحمان ملک کو ٹیلی فون کر کے جاری کیں جبکہ انتخابی مہم دبئی میں بیٹھ کر چلائیں گے۔
ندیم عبدالرحمان ملک