;ٹیکسٹائل سٹی کا قیام، قائمہ کمیٹی نے چیف سیکرٹری سندھ کو طلب کرلیا
اسلام آباد( خبر نگار) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے جہاز رانی و بندرگاہوں کے چیئرمین سینیٹر محمد علی خان سیف نے کراچی پورٹ پر ٹرےفک کے شدےد دباو¿ کو کم کر نے کے لئے سیکرٹری پورٹس، پاکستان ریلوے، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ایف بی آر کو مل کر مشترکہ لائحہ عمل تےار کر کے اگلے اجلاس مےں اسے پےش کرنے کی ہداےت کی ہے۔ علاوہ ازےں ٹےکسٹائل سٹی کے قےام کےلئے چےف سےکرٹری سندھ کو بھی اگلے اجلاس مےں طلب کر لےا گےاہے۔ گوادر پورٹ کے گرد و نواح سے مقامی آبادی کی منتقلی، مقامی شہریوں کی بھرتی ،گوادر سٹی کے بارے میں بریفنگ اور شہریوں کے مسائل کے حل کےلئے اس حوالے سے اگلا اجلاس گوادر میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹرز تاج حیدر،داﺅد خان اچکزئی ، میر کبیر احمد،نہال ہاشمی، نسیمہ احسان ، کلثوم پروین ، سیکرٹری وزارت پورٹس اےنڈ شپنگ ممتاز شاہ ، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستےن ، چیئرمین پی این ایس سی ، ریلوے ، ایف بی آر حکام نے شرکت کی ۔ سینیٹر داﺅد خان اچکزئی نے کہا کہ افسوسناک ہے کہ ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ ریونیو میں صوبوں اور وفاق کا حصہ کتنا کتنا ہے ۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ گوادر سٹی منصوبے کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے ۔ سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ زمینیں بلوچستان کی ، لوگ مقامی ، محکمے معاملے سے لا تعلق نہ ہوں ۔ سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ گوادر کی ترقی صرف نقشوں میں زمینی حقائق بالکل مختلف ہیں ۔ سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا کہ سٹرکیں نہیں لوگوں کوصاف پانی چاہیے ۔چیئرمین گودار پورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ شہری ترقیاتی کاموں کا مینڈیٹ نہیں ،سٹی ڈویلپمنٹ صوبائی معاملہ ہے لیکن بندرگاہ کا شہر مشترکہ ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگلے اجلاس میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ریونیور ڈیپارٹمنٹ صوبہ بلوچستان کو بھی شریک کیا جائے گا۔ سینیٹر تاج حیدر کی ری اسٹیبلشمنٹ اتھارٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا ۔ پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے بارے میں حکام نے آگاہ کیا کہ کل 1250 ایکڑ زمین رعائتی نرخوں پر الاٹ کی گئی لیکن کوئی پلاٹ ٹیکسٹائل کے لئے نہیں دیا گیا ۔ نیشنل بنک سے چار ارب سے زائد لیے گئے قرضے پر روزانہ 8 لاکھ سود ادا کیا جارہا ہے ۔وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ زمین پورٹ قاسم اتھارٹی کو واپس کر دی جائے ۔ حکومت سندھ نے جو زمین متبادل دی ادائیگی کے باوجود اس زمین ملکیت پر نیوی کا دعویٰ ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اتنی کمزوریاں اور سقم کیوں رہ گئے، بنک قرض کےلئے بھی شرائط رکھی گئی ہوں گی۔پی این ایس سی کے چیئرمین نے بتایا کہ 80 فیصد تیل یو اے ای سے منگوایا جاتا ہے ادارے کے سٹاک ایکسچینج میں 65 روپے شیئر کی اب قیمت 151 روپے ہو چکی ہے ۔ پانچ سو ملین ٹیکس ادا کیا گیا ہے اور حکومت کو بھی 260 ملین ڈیویڈنڈ ادا کیا گیا ہے ۔ فیکر نے ادارے کو اپ گریڈ کر دیا ہے ۔ سٹیل مل کی ادائیگی کے تنازعے کی وجہ جنوبی افریقہ میں پی این ایس ای کا جہاز روک لیا گیا تھا ۔فروغ نسیم ایڈووکیٹ کے ذریعے معاملہ ہائیکورٹ میں اٹھایا گیا ہے اور مقامی کمپنی پر ہرجانہ ڈال رہے ہیں ۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں موجود پرانا ریلوے ٹریک سٹرک بنادیا گیا ہے۔ عزت کالونی کراچی میں ریلوے کی 23 ایکڑ زمین کو استعمال میں لایا جائے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سیکرٹری وزارت ریلوے کے پی ٹی اور ایف بی آر سے مل کر قابل عمل تجاویز کے ذریعے مسئلہ حل کروائیں ۔
ٹیکسٹائل سٹی