وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری بلوچستان نے آزادی کی تقریبات میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے وادی راجگال کا بڑا حصہ کلیئر کرا لیا۔ کور کمانڈر پشاور نے آئی جی ایف سی کے ہمراہ وادی راجگال کا دورہ کیا۔ ادھر ایف سی بلوچستان نے آزادی کی تقریبات میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ آپریشن کے دوران آئی ای ڈیز اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔ ایف سی نے ژوب کے علاقے کچھ مینہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ صوابی میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔کچمینا سے کالعدم تنظیم کے سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد خفیہ پناہ گاہ کا چوکیدار تھا۔ ایف سی نے دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہیں تباہ کر دیں اور دیسی ساختہ باروی سرنگیں برآمد کرکے ناکارہ بنا دیں۔
آپریشن