سعودی عرب میں دنیا کا پہلا ”سرکاری اونٹ کلب“ قائم
الریاض(آن لائن) سعودی عرب کی حکومت نے دنیا کا پہلا سرکاری اونٹ کلب قائم کردیا ہے جس کے اغراض و مقاصد میں اونٹوں کی نسلوں کے تحفظ سے لے کر ان کے بارے میں شعور و آگہی تک شامل ہیں۔ اب سعودی عرب کی حکومت نے وہاں پہلا سرکاری اونٹ کلب قائم کردیا ہے،جس کے تحت اونٹ کی نایاب نسلوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، اونٹوں کی تعداد اور اقسام کے بارے میں درست اعداد و شمار پیش کیے جائیں گے، اونٹوں کی بیماریوں کے بارے میں تحقیق کی جائے گی اور اونٹوں کے مالکان کو تعاون فراہم کیا جائے گا۔