• news

پاکستان میں کمیونسٹ تحریک کے مرکزی کردار جمال الدین نقوی چل بسے

اسلام آباد (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستان میں کیمونسٹ تحریک کے مرکزی کردار اور معلم پروفیسر جمال الدین نقوی انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 85سال تھی۔ جمال الدین نقوی گزشتہ کئی سالوں سے علیل تھے۔پروفیسر جمال نقوی نے نہ صرف خود بائیں بازو کی سیاست کی بلکہ نوجوانوں کی بھی ایک بڑی تعداد کو اس طرف راغب کیا۔ ان کا شمار کمیونسٹ پارٹی کے سخت گیر رہنماﺅں میں ہوتا تھا۔ جمال الدین نقوی کی پیدائش 1932ءمیں انڈیا کے شہر الٰہ آباد میں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن