بھارتی طالب علم کا گوگل میں نوکری کا دعویٰ غلط نکلا‘ہرشت شرما نامی کوئی ملازم نہیں رکھا : گو گل
لند ن(آن لائن)گوگل نے بھارتی سکول کے طالب علم کے دعوے کو غلط قرار دے دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں گوگل کی جانب سے نوکری دی گئی ہے اور انہیں ماہانہ بیس لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی۔گوگل کے مطابق اس نے ہرشت شرما نامی کوئی ملازم نہیں رکھا۔ خیال رہے کہ سرکاری سکول نے انہیں نیشنل اچیومنٹ قرار دیا جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اس خبر کو نمایاں جگہ دی۔ سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کو خود پذیرائی ملی تھی۔بھارتی اخبار کے رابطے پر گوگل نے بتایا کہ ان کے پاس ایسے کسی ملازم کا ریکارڈ موجود نہیں۔ اخبار کے مطابق گوگل دنیا میں کہیں بھی سکول کے طلبہ کو نوکری پر نہیں رکھتا۔ہرشت اور سکول حکام کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔