• news

روبوٹکس مقابلے میں شرکت کرنے والی افغان طالبہ کے والد ہلاک

ہرات (بی بی سی ڈاٹ کام) افغانستان کے شہر ہرات میں ایک مسجد میں ہونے والے حملے میں امریکہ میں روبوٹکس مقابلے میں شرکت کرنے والی طالبہ فاطمہ قادریان کے والد بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ طالبہ کے والد کی ہلاکت کی تصدیق ان کے خاندان نے کی ہے۔14 سالہ فاطمہ قادریان کے والد محمد آصف قادریان منگل کو ہونے والے اس حملے میں زخمی ہو گئے تھے اور بعد میں چل بسے تھے۔فاطمہ افغان لڑکیوں کی اس ٹیم کی سربراہ تھیں جنھوں نے گذشتہ ماہ روبوٹکس کے بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کی تھی۔ چھ رکنی ٹیم کو ابتدائی طور پر امریکہ کا ویزا جاری نہیں کیا گیا تھا تاہم بعدازاں صدر ٹرمپ کی مداخلت کے بعد انھیں ویزا دے دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن