پاکستان کے ساتھ سرحد سیل کرنا اولین ترجیح ہے: سربراہ بی ایس ایف
نئی دہلی (آن لائن) بی ایس ایف کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سرحد سیل کرنا فوری ترجیح ہے جبکہ آئندہ سال مارچ تک جموں سیکٹر کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں سمارٹ باڑ لگا دی جائے گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایف کے سربراہ نے کہا ہماری ترجیح اس وقت پاکستان ہے کیونکہ اگر پاکستان بھارت سرحد پر کچھ بھی ہوا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس سرحد کو مکمل طور پر سیل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔