قومی کھیل کی بہتری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کیساتھ ہیں: قاسم خان
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن قاسم خان کا کہنا ہے کہ قومی کھیل کی بہتری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ہیں۔ خالد سجاد کھوکھر اور شہباز سینئر کے ساتھ کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ مینز سلیکشن کمیٹی کے بعد خواتین کی سلیکشن کمیٹی میں کام کرنا مناسب نہیں لگا اس لیے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا تھا ، ویمنز ٹیم کی سلیکشن کےلیے خواتین پلیئرز کو موقع ملنا چاہیے۔ ہم نے اپنا کام مکمل ایمانداری کے ساتھ کیا ہے۔
مستقبل میں بھی قومی کھیل کے لیے میری خدمات حاضر ہیں ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ملکر اس کی ترقی اور فروغ کے لیے کام کرنا چاہیے۔