پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 13 ماہ بعد 10 اگست کو ہوگا
لاہور(حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دس اگست کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ تیرہ ماہ بعد ہونیوالے اجلاس کی صدارت پی ایچ ایف کے 29 ویں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی صدارت صدارت سجاد کھوکھر کرینگے۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ میں کارکردگی اور ٹیم انتظامیہ کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگا۔ نئی ٹیم انتظامیہ اور ڈیویلپمنٹ پروگراموں کی تفصیلات بورڈ ممبران کے سامنے رکھی جائینگی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر پرو ہاکی لیگ اور سکاٹ لینڈ سے تین سال تک ہوم سیریز کے معاہدے کی تفصیلات سامنے رکھیں گے۔ شہباز احمد سینئر آسٹریلیا میں موجود انڈر 18 ہاکی ٹیم کی کارکردگی، مالی معاملات، حکومت کی طرف سے ملنے والی گرانٹ اور اس کے استعمال کی تفصیلات اور آڈٹ رپورٹ بھی ا پیش کی جائینگی۔ قومی سطح پر ٹورنامنٹس، کھلاڑیوں کو مختلف محکوں میں ملنے والی ملازمتوں، مختلف شہروں میں بچھائی جانیوالی نئی آسٹرو ٹرفس کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ سپر ہاکی لیگ اور ورلڈ الیون کے ممکنہ دورہ پاکستان کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائیگا۔ 2017-18 میں مختلف ٹیموں کی مصروفیات کی اور ڈومیسٹک ایونٹس کی تفصیلات بھی ایگزیکٹو بورڈ میں پیش ہونگی۔