• news

30 ستمبر تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی جائیگی: الیکشن کمشن

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی، سینٹ اور صوبائی اسمبلی ممبران کو سالانہ گوشوارے 30 ستمبر 2017ءتک جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی ہے مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ کمشن نے سینٹ ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اثاثوں اور زیر کفالت افراد کی تفصیلات 30 ستمبر تک الیکشن کمشن میں جمع کرا دیں۔ کمشن کے مطابق ہر ممبر اثاثے کے فارم کے ہر صفحے پر تصدیق کے طور پر دستخط کرے گا اور ان ممبران کے نام جنہوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیل الیکشن کمشن کو 30 ستمبر تک جمع کرائی ہوتی ہے ان کے نام 15 اکتوبر کو شائع کئے جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن