• news

این اے 120: ق لیگ نے پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد کی حمایت کر دی

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ق لیگ کی قیادت سے پی ٹی آئی کے رہنماﺅں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، چودھری سرور، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید نے رابطہ کر کے ان کی حمایت طلب کی تھی۔ ق لیگ کی طرف سے مثبت جواب دیا گیا ہے اور خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ حکومتی امیدوار کو اپوزیشن متحد ہو کر شکست دے سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن