پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت پر عمران خان کا شکریہ: ناز بلوچ
کراچی(آئی این پی ) تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی اور اچھے الفاظ میں تذکرہ کیا جس پر میں ا±ن کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سابق خاتون رہنما کو پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد بھی ناز بلوچ نے جھوٹ نہیں بولا۔چیئرمین کی جانب سے دوبارہ شمولیت کی دعوت دینے پر ناز بلوچ نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحریک انصاف میں بھی حق اور سچ کی بات کی، سیاست میں احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رہنا چاہیے۔