چیف جسٹس ثاقب نثار کی لاہور آمد، سپریم کورٹ رجسٹری میں انتظامی امور کا جائزہ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سخت سکیورٹی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے، چیف جسٹس کی آمد پر لاہور رجسٹری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی فاضل چیف جسٹس نے لاہور رجسٹری میں انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں جسٹس ثاقب نثار لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان کے گھر گئے اور ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چیف جسٹس کے صاحبزادے انجم ثاقب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دریں اثناءرجسٹرار نے سوش میڈیا پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے منسوب ہدایات پر ردعمل میں کہا ہے کہ چیف جسٹس سے منسوب ہدایات من گھڑت ہیں یہ بنچ اور بار کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے رجسٹرار ہائیکورٹ سید خورشید بیگم نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے بنچ اور بار مثالی رابطہ قائم ہے۔