گرین ٹاﺅن:10سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، بھوکا، پیاسا رکھا گیا
لاہور(نامہ نگار) گرین ٹاﺅن کے علاقے میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا ایک اور واقعہ منظر پر آ گیا۔ 10 سالہ بچی عالیہ کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک اور مالکن اسے چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بناتے تھے اورکمرے میں بند کرکے باہر سے تالا لگا کر چلے جاتے تھے، اہل علاقہ نے بتایا کہ بچی صبح سے بھوکی تھی، ہمسایوں نے کھانا کھلایا اور بچی کو ہاﺅسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پولیس کے حوالے کر دیا۔ بچی کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک احسن مجھ سے چوری کے پیسے مانگتا تھا۔ کئی مرتبہ والد ملنے کے لئے آئے لیکن ملنے نہیں دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی پاک پتن کی رہائشی ہے 3 سال سے گھر میں ملازمہ تھی۔