• news

حکومت روزانہ قرض نہیںلے رہی، بجٹ خسارہ مقررہ ہدف کے اندر رکھیں گے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پانامہ بحران سے معیشت کو جو نقصان پہنچنا تھا وہ پہنچ چکا ہے۔ اس نقصان کا ذکر موڈیز اور بلوم برگ نے کیا ہے۔ گزشتہ روز ایوان صدر میں اپنی وزارت کا حلف اُٹھانے کے بعد نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ان کی کوشش ہو گی کہ جو نقصان ہوا اس کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ حکومت ہر روز 5 سے 6 ارب روپے قرض لے رہی ہے اس بات میں صداقت ہے؟ تو وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے۔ پارلیمنٹ نے بجٹ کے خسارے کی جس حد تک منظوری دی ہے خسارہ اس حد تک کے اندر رکھا جا رہا ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا معیشت کی شرح نمو جو انہوں نے بجٹ میں پیش کی تھی وہ رہے گی تو وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کی شرح 5.87 فیصد کے قریب ہے جو 6فیصد کے قریب ہے۔ یہ شرح نمو حاصل کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن