• news

وفاقی وزیر مولانا امیر زمان حلف اٹھانے پیدل ایوان صدر چل دیئے

اسلام آباد (آئی این پی) گاڑی نہ ہونے کے باعث جمعیت علماءاسلام (ف) کے نئے وفاقی وزیر مولانا امیر زمان حلف اٹھانے پیدل ایوان صدر کی طرف چل دیئے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو اسکی اطلاع ملی تو انہوں نے فوری طور پر اپنی گاڑی بھجوا دی اور وزیر کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی گاڑی میں بٹھا دیا گیا۔ وہ حلف اٹھانے کے بعد اسی گاڑی میں پارلیمنٹ ہاﺅس آئے، ان سے جب پیدل ایوان صدر جانے کے بعد میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز کے پاس ہی تو ایوان صدر ہے، پہنچنے میں کیا مشکل ہوسکتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن