ڈسکہ، سیالکوٹ: بہنوئی کی سالی، اوباش نے 6 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
ڈسکہ + سیالکوٹ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) مختلف واقعات میں بہنوئی نے سالی اور اوباش نے 6 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ محلہ محمد پورہ کے شکیل کا 6 سالہ بھانجا (ذ) بارش میں نہا رہا تھا کہ محلہ ہی کا اوباش ملزم شان اسے بہلا پھسلا کر اپنے گھر کی تیسری منزل پر لے گیا اور اسے ہوس کا نشانہ بنانے لگا‘ بچے کے شور پر ملزم فرار ہوگیا۔ سیالکوٹ میں بہنوئی نے سالی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم عمران اہلیہ سمیعہ کے ہمراہ سالی طیبہ کو ساتھ لے گیا اور بعدازاں ساتھیوں سے ملکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ملزموں کی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔