• news

روس کے ساتھ تعلقات انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گئے‘ بگاڑ کی ذمہ داری کانگرس ہے: ٹرمپ

واشنگٹن(این این آئی+آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ امریکی تعلقات انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں اور یہ ایک خطرناک صورت حال ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹوئیٹ میںانہوں نے تعلقات میں اس حد تک بگاڑ کا ذمہ دار کانگریس کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال پر کانگریس کا شکریہ ادا کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کا یہ بیان روس پر عائد نئی پابندیوں کے قانونی مسودے کی توثیق کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر نے ٹیلی ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے اسے اہم قدم قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا سابق فوجیوں کی ذہنی صحت ایک بڑ امسئلہ تھا، نئے پروگرام سے ان کی ذہنی صحت کا بہتر خیال رکھا جا سکے گا جبکہ خودکشی کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ ٹیلی ہیلتھ پروگرام کے تحت سابق فوجی اپنے موبائل فون سے جب چاہیں ڈاکٹر سے وقت لے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن