وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے ماہ اپریل میں لئے گئے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ اعلان کردہ نتائج کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے رواں سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے لئے کل خواہشمند61799امیدواروں میں سے59.22فیصد کی اوسط سے36098طلبہ و طالبات کو پاس جبکہ 24754کو فیل قرار دیا گیا ہے۔