سویڈن: پنجرے کی صفائی کے دوران ریچھ کے حملے سے چڑیا گھر کا ملازم ہلاک
سٹاک ہوم (اے ایف پی) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے چڑیا گھر میں پنجرے کی صفائی کے دوران برفانی ریچھ نے حملہ کرکے چڑیاگھر کے ملازم کو مار ڈالا‘ ملازم پنجرے میں بند ریچھ کے پنجرے کی باہر سے ہاتھ ڈال کر صفائی کر رہا تھا کہ اس نے اچانک حملہ کر دیا۔ واقعہ اورسا پریڈیٹر پارک میں پیش آیا۔