• news

غیر قانونی اسلحہ کیس‘ سلمان خان کی عدالت میں پیشی‘ ضمانت منظور

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے اور 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔ عدالت نے بعد کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کے وکیل نے کہا کہ یہ عدالت کی معمول کی کارروائی تھی۔ واضح رہے کہ سلمان خان پر 1998ء میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران جودھ پور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام تھا۔ جنوری 2017ء میں عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر انہیں بری کر دیا تھا تاہم پراسیکیوشن نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن