• news

پٹرولیم مصنوعات میں غیر قانونی اضافے پر تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے پٹرولیم مصنوعات میں غیر قانونی اضافہ پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان وفاقی کابینہ تحلیل ہونے کے باوجود وفاقی وزارت پٹرولیم کی جانب سے غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات پر چالیس فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے اور قیمتوں میں اضافے کا انتظامی حکم جاری کرنے کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔ لہٰذا اس غیر قانونی اقدام پر وزارت پٹرولیم سے وضاحت طلب کی جائے اور قانونی کاروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن