صنعتکار امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اشرف غنی
کابل (نیوز ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ صنعتکار ملک میں امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ گذشتہ روز کابل میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے خطاب میں نجی سرمایہ کاروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا ملک دشمن عناصر صرف موت اور تباہی کا پیغام دے رہے ہیں۔ افغان صدر نے کہا سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے افغان صدر نے کہا جو لوگ شور مچا رہے ہیں ان کو خطرہ ہے کہ ان کے وسائل کی درآمد کے حوالے سے ذاتی مفادات بند ہو جائیں گے۔