• news

مراکش: ترقیاتی کاموں میں تاخیر‘ 10وزیروں پر ملک چھوڑنے کی پابندی‘ موبائل کھلا رکھنے کا حکم

مراکش (نیٹ نیوز) ترقیاتی کاموں میں تاخیر کیوں ہوئی، مراکش کے بادشاہ نے 10وزیروں کو ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی، موبائل فون کھلا رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مراکش کے وزیر اعظم سعد الدین عثمانی نے کیبنٹ کے اجلاس کو شاہی فرمان سے آگاہ کیا۔شاہی فرمان میں شاہ محمد ششم نے صوبہ حسیمہ میں تقریبا 96 ارب روپے کے میگا پراجیکٹس کی عملدرآمد میں سست روی اور تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ان منصوبوں سے تعلق رکھنے والے کابینہ کے دس وزیروں سے پوچھ گچھ کا حکم دیا۔یہ تحقیقات مراکشی وزارت خزانہ اور داخلہ مشترکہ طور پر کررہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن