• news

نوازشریف اور حواریوں کو مشرف فوبیا ہو گیا 2007ء میں کوئی پیشکش نہیں کی گئی: ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ رسی جل گئی مگر بل نہیں گئے۔ پرویز مشرف نے نوازشریف سے کبھی ملنا چاہا اور نہ ہی کوئی ایسی خواہش تھی۔ نوازشریف اینڈ کمپنی جب منہ کی کھاتی ہیں تو اے پی ایم ایل کے قائد کے خلاف بیان بازی شروع کر دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے نوازشریف کے خلاف آنے والے فیصلے کی روشنی میں نیب کو چاہئے کہ وہ انہیں فوراً گرفتار کرے۔ ڈاکٹر امجد نے کہا میاں نوازشریف اور ان کے حواریوں کے حواس پر پرویز مشرف ابھی تک چھائے ہوئے ہیں۔ انہیں مشرف فوبیا ہو گیا ہے۔ نوازشریف کے ساتھ اب تک جو کچھ ہوا ہے‘ ان کے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ہوا‘ پرویزمشرف کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن