• news

جیل میں ہوا تو میرا بیٹا آئیگا، اسرائیل، بھارت کی پاکستان کیخلاف سازش کو عمران پایۂ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں: کیپٹن صفدر

مانسہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کیا پتہ ہمارا اگلا سال جیل میں ہو، میں جیل میں ہوا تو پھر میری جگہ میرا بیٹا آئے گا۔ مانسہرہ میں ریلی سے خطاب کرتے انہوں نے کہا جے آئی ٹی ارکان ایسے بیٹھے تھے جیسے کسی زیارت پر مجاور ہوتے ہیں۔ جے آئی ٹی والوں نے کہا میں جھوٹا ہوں۔ میں جھوٹا ہوں تو خدا مجھے پکڑے گا۔ جے آئی ٹی ارکان نے غلط لکھا تو خدا ان سے پوچھے گا۔ میں اس نیب عدالت کو نہیں مانتا۔ نواز شریف کے خلاف سازش کی گئی۔ جو کہانی پانامہ سے شروع ہوئی وہ اقامہ پر ختم ہوئی۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے 302 کا پرچہ کٹا، ثبوت نہ ملا تو بکری چوری کا پرچہ کاٹ دیا۔ یہ ہمارے اور قائداعظم کے پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ اسرائیل، بھارت کی پاکستان کے خلاف سازش کو عمران خان پایۂ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن