.عینی شاہد ہوں کارکن نواز شریف کی گاڑی کو چومتے اور روتے رہے: مریم نواز
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میں خود اس بات کی عینی شاہد ہوں، بارہ کہو میں وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا، کارکنان گاڑی کو چومتے رہے اور روتے رہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ کارکنان کو کچھ دیر پہلے علم ہوا کہ نواز شریف یہاں سے گزریں گے، بس اس لمحے کے لئے کارکنان کی بڑی تعداد بارہ کہو میں نکل آئی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا کل نواز شریف کا ہے جسے لوگ آج اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔