وسیم اکرم کا ماضی ہی نہیں حال بھی مشکوک ہے: شکیل شیخ
لاہور( نمائندہ سپورٹس) اسلام آباد ریجن کے صدر شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کا ماضی ہی نہیں حال بھی مشکوک ہے پاکستان کرکٹ میں کرپشن کی بنیاد وسیم اکرم نے ڈالی ہے جسٹس قیوم کمشن رپورٹ انکے ماضی کا فیصلہ کرنے کیلئے کافی ہے۔ آج ملکی کرکٹ میں کرپشن ہے تو اسکے بڑے ذمہ دار وسیم اکرم ہیں۔ بحثیت چیف سلیکٹر انضمام الحق بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں قومی کرکٹ کے دھارے میں انضمام الحق کے آنے کے بعد سلیکشن میں استحکام آیا ہے باصلاحیت اور حقدار کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع مل رہا ہے وہ دیگر سلیکٹرز کے ساتھ مل کر بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی شمولیت سب کے سامنے ہیں۔ ڈومیسٹک میں سلیکشن کمیٹی کو ذمہ داری ملنے سے میرٹ کی بالادستی ہو گی۔ یہ کہنا غلط ہے کہ قائداعظم ٹرافی میں ڈرافٹنگ کا نظام متعارف کروانے سے ریجنز کی اہمیت کم ہو جائے گی اس نظام سے ریجنل صدور کی نا صرف اہمیت بڑھے گی بلکہ باصلاحیت اور حقدار کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔