• news

سپاٹ فکسنگ: خالد لطیف کا اینٹی کرپشن ٹریبونل کے فیصلوں پر اعتراض

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے فیصلوں پر اعتراض اٹھادیا۔خالدلطیف کے وکیل بدرعالم کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کے احکامات پڑھ کرافسوس ہوا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ٹربیونل جانبدار ہے۔گواہوں سے جرح کرنا ہمارا حق ہے لیکن یہ کہاں کا انصاف ہے کہ گواہوں سے پی سی بی خودہی جرح کرلے ، جرح کا حق نہ دینا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا ٹریبونل کا کہناہے کہ ہم 23 مئی کی کارروائی کاحصہ تھے لیکن ہم تو اس سماعت میں موجود ہی نہیں تھے، کیس میں قانون اورانصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن