• news

پنجابی بیٹھک میں 70 سالہ جشن آزادی میلے کا انعقاد

لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرکے زیراہتمام پنجابی بیٹھک میں 70 سالہ جشن آزادی میلے کااانعقادکیاگیاجس کی پہلی نشست میں میں نظم پروین سجل، غزل ڈاکٹر اختر شمار اور پنجابی کہانی ’’فیصلہ‘‘ ڈاکٹر صغریٰ صدف نے پڑھی۔دوسری نشست میںگلوکار جمیل خان، زمن عباس لونے والا اور اُستاد احد علی خاں نے ملی نغمے پیش کئے۔ آخری سیشن میں جشن آزادی مشاعرہ کیا گیا جس کی صدارت احسان رانا نے کی جبکہ دیگر شعراء میں ڈاکٹر اختر شمار، پروین سجل، نرگس رحمت، آفتاب جاوید، آغا نوید آغر، ڈاکٹر صغریٰ صدف اور خاقان حیدر غازی اپناکلام پیش کیا۔ پروگرام کی نقابت ناہید طالب نے کی۔

ای پیپر-دی نیشن