شاہدہ منی نے ملی نغمہ تیار کر لیا، 14 اگست سے قبل ریلیز ہوگا
لاہور (کلچرل رپورٹر) پرائڈ آف پرفارمنس معروف گلوکارہ شاہد منی نے جذبہ حب الوطنی کے تحت ملی نغمہ تیار کرلیا۔وہ 14اگست سے قبل نغمے کوسوشل میڈیاسے ریلیزکریںگی۔ گلوکارہ کاکہناتھاکہ فنکاربرادری اپنے وطن کی محبت کے جذبے سے سرشارہیں اورخاص طورپر گلوکارہرسال وطن کے گیت کاوطن عزیزسے محبت کااظہارکرتے ہیں ۔میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ ہرتہوارکی مناسبت سے نغمات تیارکرکے اپنے پرستاروں کومحظوظ کروں ۔ ماضی کی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے میں نے رواں برس یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمہ ریکارڈکیاہے جسے آئندہ چندروزمیں سوشل میڈیاسے ریلیز کردیا جائیگا ۔شاہدہ منی کاکہناتھاکہ میری ہمیشہ سے روٹین رہی ہے کہ معیاری کام کرترجیح دیتی ہوں ۔میں گیتوں کوتیارکرنے میں وقت ضرورت لگاتی ہوں لیکن معیارپرسمجھوتاکبھی نہیں کیا۔میں پرامیدہوں میرایہ نغمہ لوگوں کوپسندآئے گا ۔