مسلم لیگ ن این اے 120 میں شکست کے خوف سے ابھی تک امیدوار فائنل نہیں کرسکی: زبیر کاردار
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما حافظ میاں زبیر کار دار نے کہا ہے کہ مسلم لےگ ن اےن اے 120مےں اپنی شکست کے خوف سے ابھی تک بھی اپنے امیدوار کو فائنل نہیں کر پائی ہے پیپلز پارٹی اےن اے120کے ضمنی الےکشن مےں بھرپور کامےابی حاصل کرے گی عوام شرےف خاندان کا اصل چہرہ جان چکے ہےں عوام کی امانت مےں خےانت کرنے والے شرےف خاندان کس منہ سے عوام کے پاس جائےں گے۔